Paras Wildflower's Man Urdu Novel Season 2 Episode 94 By S Merwa Mirza
"کس قسم کی ناراضگی ہے یار۔سارے فارمولے فلاپ ہو گئے"
پارس نے اسے آزاد کیا جس پر روشانے سنبھل کر بیٹھی،آنکھیں پارس کی گھبراہٹ پر زرا مسکرائیں پر نہایت مختصر۔
''یہ آتے ہی جھپٹنے کی پٹی کسی قریبی کی پڑھائی لگتی ہے۔پر آپ بھول رہے ہیں آپکی شادی کس سے ہوئی ہےٍ''
اپنے بکھرتے بال سمیٹے وہ اٹھ کر چینج کرنے بڑھی تو پارس نے اسی کی نقل اتارتے منہ بگھاڑا اور خدا کی کرنی کہ وہ آفت پلٹ بھی گئی اور پارس نے جلدی سے ٹیڑھا منہ سیدھا کیا پر کیا کرتا بھانڈا تو پھوٹ گیا۔
"ہاں دنیا کی عجیب مخلوق سے ہوئی ہے شادی،بھول جاتا ہوں۔اچھا ہے یاد دلا دیتی ہو"
اپنی حرکت کا اثر زائل کرنا بس دہائی سے ممکن تھا تبھی پارس پیچھے کو گر گیا،روشانے کچھ دیر کھڑی دیکھتی رہی پھر جب مسکراہٹ بے قابو ہوئی تو وہاں سے چلی گئی،ڈراک میرون کلر کا ڈیزائنر جوڑا پہنے دوپٹہ سر پر جمائے دس منٹ تک وہ ہیلز پہنے باہر روم میں آئی تو پارس آنکھیں بند کیے دونوں ہاتھ میٹرس پر پھیلائے پڑا تھا،روشانے کو وہ ہزار جتن کر کے مناتا اچھا لگ رہا تھا۔
وہ آئینے کے سامنے رکی اپنا عکس دیکھنے کے بعد اپنے ہونٹوں پر ریڈ لپ سٹک لگائے پرفیوم سپرے کرتی جب پلٹی تو پارس نے گردن اٹھائے کمرے میں پھیلتی خوشبو پر آنکھیں روشانے پر جمائیں جو بے بی کارٹ سے اس سے پہلے ہارب کو اٹھاتی،وہ لمحے کے ہزارویں حصے اٹھ کر اسکے پیچھے آ رکا اور پکڑ کر روشانے کو بے بی کارٹ سے دور کیے اپنے سامنے گمایا۔
"پلین بدل گیا ہے میرا،ہارب یہیں رہے گا۔مما دیکھ لیں گی۔تم آو میرے ساتھ"
پارس نے اسکا ہاتھ پکڑے گھسیٹنا چاہا تبھی روشانے نے جان بوجھ کر زور سے ہارب پکارا کہ وہ اچھا بھلا سویا نواب چونک کر جاگا جبکہ پارس اس سے پہلے روشانے کی یہ حرکت سمجھتا،وہ اسکا ہاتھ چھڑوائے ہارب کو جلدی سے اٹھا کر خود سے لگا گئی۔
پارس کی نیلی آنکھیں خفگی سے پھیلیں پر روشانے کو شدید تسکین ملی۔
"یہ معاف نہیں کروں گا"
پارس نے شکوہ کناں ہوئے انگلی اٹھا کر وارن کیا پر ڈرتی تھی روشانے کی بلا،ادا سے آنکھیں گماتی پاس سے گزری تو پارس مٹھیاں بھینچے ضبط ہی کرتا رہ گیا۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔
👇کمنٹ سیکشن میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو آج کی قسط کیسی لگی۔۔