Paras Wildflower's Man Urdu Novel Season 2 Episode 97 By S Merwa Mirza
"میں نے سنا تھا تم ہمارے رشتے کو بھول چکے ہو۔تبھی تمہیں جیلس کرنے کو کیا شاہ جی!اور ویسے بھی کام الگ لیکن ابراہیم نے جو ٹریکر یوز کیا اسکا بدلا تھوڑا تو بنتا تھا کہ بیوی سے اچھی خاصی سنے۔بس سنپل۔پرسنل ہونے پر اتنی سزا تو بنتی تھی ناں۔۔۔۔"
راسم کی گرفت زرا نرم پڑی،کسے جبڑے بھی بحال ہوئے۔
"یقین کر رہا ہوں۔دھوکہ مت دینا۔ورنہ ہمارے بیچ کا رشتہ سچ میں بھول جاوں گا۔اگلے دو ہفتے میرے گھر رہو گی تم"راسم نے اسکی بازو جھٹکی پر وہ زرا اس پر حاوی ہوتی جھٹکے سے راسم کو سیٹ سے لگاتی اس پر چڑھی
کہ وہ خود ایسی بے باک و بے تکلف حرکت پر گھبرا گیا پر جلد جبڑے کس لیے۔
"بیوی بن کر ہے ناں؟بتاو؟"سلینا نے بے قراری سے پوچھا تو راسم نے ایک ہی جھٹکے سے اس بے شرم لڑکی کو واپس اسکی جگہ گراتے تنبیہی نظروں سے دیکھا۔
"انسان بن کر۔۔سمجھی"
خطرناک تیور دیکھائے راسم نے منہ پھیرتے ہی گاڑی
سٹارٹ کرتے گیراج سے نکالی پر سلینا اسکی ہاٹنس پر اف اف کرتی جان بوجھ کر راسم شاہ کا مزید پارہ ہائی کرے ہنس پڑی۔
"اوہ میرا پندرہ سال کا دلہا اتنے سال بعد تو فل پیک تباہی بن چکا ہے۔۔کیا بنے گا تیرا سلینا"
سلینا کی ہنسی،اسکی بہکی مسکراہٹ،اسکا بار بار راسم کے تھائی کو چھوتا ہاتھ،شاہ صاحب میں کچھ ایسے کرنٹ دوڑا رہا تھا جسکی
قیمت سلینا شاہ کو بہت مہنگی پڑ سکتی تھی۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔
👇کمنٹ سیکشن میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو آج کی قسط کیسی لگی۔۔