Paras Wildflower's Man Urdu Novel Season 2 Episode 96 By S Merwa Mirza
"رونا کیوں تھا موہنی،میں جب بھی زیادہ دور لگوں تو سمجھ جایا کرو پاس آ رہا ہوں۔میری جان کا پیپر اچھا نہیں ہوا کیا جو آنکھیں اتنی پریشان ہیں"
اسکو روبرو لائے وہ فورا سے موہنی کا ڈر بھانپ گیا لیکن ابھی فورا وہ یہ سب آبیل کو بتا کر اسکو فکر مند و پریشان نہیں کرنا چاہتی تھی۔
"وہ تو بہت اچھا ہوا۔"
وہ بھیگی آنکھوں سے مسکرائی تو آبیل امپیریس ہوا۔
"واہ مطلب کچھ لے دے کر پاس نہیں کروانا پڑے گا تمہیں۔میں تو یہی سوچ رہا تھا"
وہ شرارت پر اترا تو موہنی کی ہنسی بھی لوٹی،ڈر جیسے کسی پردے کے پیچھے چھپ گئے۔
"جی نہیں۔اب اتنی بھی نالائق نہیں ہوں موہنا۔بس لاپرواہ رہی ہمیشہ لیکن اب میں ذمہ دار موہنی ہوں۔آپ ٹھیک ہیں؟کچھ کھایا آپ نے آکر؟"
آبیل اسے بازو کا بتانا نہیں چاہتا تھا پر جانتا تھا زیادہ دیر چھپا نہ سکے گا،موہنی نے اسکے گلے میں باہیں پروے لاڈ سے پوچھا تو آبیل نے اسے اٹھا کر اپنے مقابل لایا،موہنی ہیلز کے باوجود بھی برابر نہیں پہنچ رہی تھی تو ایسے وہ مسکرا دی کہ اب سچ میں روبرو ہو گئی۔
"سوچا تم آو تو ساتھ پیٹ اور طلب پوجا کروں۔یہ مسٹر تو ابھی سوئے ہیں۔اب تم میری ہو تو چلو کیا کھلاو گی آج مجھے بتاو؟"
آبیل اسکی خوشبو ان ہیل کرے اسکی گردن چومتا اس گلابی رخسار تک آیا جسکی خوشبو اور ہونٹوں کی کشش نے سچ میں ایسا خمار طاری کیا کہ بازو کا درد واقعی فراموش ہوا۔
"ناشتہ تو میڈ بنائے گی۔میں بس آپکو موہنی ایز آ سٹارٹر دے سکتی ہوں۔چاہیے یہ یمی ڈش آپکو؟"
وہ بھی بہکتے لمحہ نہ لگاتی تھی،آبیل نے اسے اٹھا کر ڈریسنگ میز پر بٹھائے اسکے چہرے کا اک اک نقش دیکھا،تسلی سے اسکی ڈھیڑ سی خوشبو خود میں اتاری۔
"انکار وہ بھی میری طرف سے۔۔کبھی ملا ہے تمہیں آج سے پہلے موہنی؟"
وہ اسکے ہونٹوں کی گلابی رنگت تکتا خمار آلود لہجے میں بولے دونوں ہونٹوں کی ستائش میں جھکنے سے پہلے موہنی کا انکار چاہتا تھا جو وہ میٹھی سمائیل دیے دے بھئ گئی۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔
👇کمنٹ سیکشن میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو آج کی قسط کیسی لگی۔۔