Paras Wildflower's Man Urdu Novel Season 2 Episode 93 By S Merwa Mirza
"وہ اپنی بیوی کو منہ نہیں لگا رہے"
شیزا کی بات سنے وہ حیرت سے پلٹا۔
"ہیں!پر کیوں۔۔۔وہ تو کافی خوبصورت ہیں مسیز شاہ تاج؟اور یہ اتنی پرسنل بات تمہیں کس نے بتائی؟"
"آہل بالوں کو رگڑتا ہی شیزا کے ساتھ آ بیٹھا۔
"ایکچولی مجھے لگا تھا انکی پرنسپل کی ٹف جاب کی وجہ سے وہ خود ابھی رخصت نہیں ہونا چاہتی کیونکہ دادا بھی انکے کچھ بیمار اور یہی بابا نے بھی بتایا۔پر کل مجھے مہر آپیا نے خود کال کی کہ بابا انکو پسند نہیں کرتے اور وہ ڈسٹرب ہیں۔دادا سے ڈسکس کر کے اس رشتے سے آزادی چاہیتیں پر پہلے مجھ سے بات کرنا مناسب سمجھی کیونکہ دادا ایسی بات نجانے سہہ سکیں یا نہیں۔میں نے کہا تو ہے انکو کہ بابا رخصتی کے بعد ایڈجسٹ ہو جائیں گے پر آہل وہ لڑکی پریشان تھی،وہ بابا سے پیار کرنے لگی ہے۔میں نے آپکو کل نہیں بتایا کیونکہ میں خود ڈسٹرب ہو گئی بابا کی ان حرکتوں کو جان کے۔بابا اسے اپنا ہاتھ تک پکڑنے نہیں دیتے"
شیزا کی پریشانی بجا تھی کہ آہل بھی متفکر ہوا۔
"اسکا مطلب ہم سہی وقت پر آئے ہیں۔چلو پریشان مت ہو جاتے ہیں انکا معاملہ سیٹ کرنے۔مجھے لگتا ہے شاہ تاج انکل سچ میں تمہاری مما کی جگہ کسی کو نہیں دے پا رہے تبھی تو اتنے ماہ کے نکاح کے باوجود کوئی قربت نہیں آنے دی۔لڑکیاں خواب سجا لیتی ہیں جیسے مہر نے سجائے۔اور تمہارے بابا ہیں بھی تو کتنے ہاٹ۔ہم دیکھتے ہیں جا کر تم تو ایزی رہو"
اختتام تک وہ آہل کے خود سے لگانے پر فوری لپٹ بھی گئی،اک سکون سا اندر سرائیت کیا۔
"آپکے ہوتے میں کبھی پریشان نہیں رہتی،ایسے جب مجھے اپنے گلے لگاتے ہیں تو سب بھول جاتی ہوں"
وہ اس سے مزید لپٹی کے جناب کے جذبات بھڑکنے لگے۔
"سوچ لو یہاں ہر دن سنڈے ہوگا تو اتنا ہی چپکو جتنا پھر میرے جلوے سہہ سکو گی۔یہاں سنڈے والا کوئی رول نہیں ہوگا،ہر روز تم میری ہوگی"
وہ جلدی سے اس سے دور ہٹی،آنکھیں حیرت سے پھیلیں۔
"ہاں پھر ہم دو سے تین ہو کر جائیں گے واپس آہل"
وہ خوفزدہ ہوئی۔
"تمہیں میرے بچوں کی ماں بننے سے ڈر لگتا ہے یا مجھ جیسے ہنڈسم ہاٹ اینڈ چکنے لڑکے کے اتنی کم عمری میں باپ بننے سے۔آج بتا ہی دو؟"
وہ آج اس خوف کی جڑ جاننا چاہتا تھا،شیزا نے اسکے دونوں گال پکڑ کر کھینچے،ایک تو یہ کلئین شیو کیے کورئن لڑکوں کی طرح واقعی چکنا لگتا تھا کہ شیزا کو بس پیار آتا اور اسکی چیکس ہی دباتی رہتی جو شیزا کے بقول لڑکیوں سے زیادہ نیٹ تھیں۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔
👇کمنٹ سیکشن میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو آج کی قسط کیسی لگی۔۔