Paras Wildflower's Man Urdu Novel Season 2 Episode 91 By S Merwa Mirza
"کیسا لگا پھر اس لڑکی کی باہوں میں،سوئے بھی ہو یا بس چپکا چپکی تک ہی ہے معاملہ۔اگر سوئے ہو تو یاد رکھنا مجھ پر حرام کر لیا تم نے اپنا آپ ابراہیم۔یو کس ہر؟اس خلیے میں؟"
وہ آنکھوں میں آنسو بھرے ابراہیم سے سوال کر رہی تھی جو تصویر تھامے سکتے میں مبتلا کھڑا تھا۔
"چیک دس۔میری بیک اتنی کلئیر نہیں ہے سہانہ میرا کلر اتنا زیادہ فئیر کیسے ہو سکتا ہے دماغ کام نہیں کر رہا تمہارا،تم تو میرے پورے جسم سے واقف ہو۔میں شرٹ لیس نہیں تھا نہ یہ کس رئیل ہے۔یقین کرو میرا۔"
ابراہیم کچھ ہوش میں لوٹا کیونکہ پکچڑ اتنی رئیل تھی کہ خود ابراہیم کا دماغ معاوف تھا،وہ ٹوٹی پھوٹی کوشش لیے سمجھانے لگا پر سہانہ نے اس سے پکچرز لے کر کھینچے واپس زمین پر دے ماریں۔
"یہ لڑکی رئیل ہے؟تمہارا اسکے پاس کھڑے ہونا اور اسکو بازووں میں لینا رئیل ہے؟ٹیل می"
وہ آنکھوں میں غصہ بھرے نزدیک ہوتی پست سا بے بسی سے چلائی۔
"ہ۔۔ہاں۔بس اتنا رئیل ہے۔یہ ایک کام کا معاملہ تھا۔میں تمہیں سب بتاوں گا پہلے ان تصویروں کو بنانے والے کو۔۔۔۔"
وہ ابراہیم کی بات مکمل نہ ہونے دے سکی اور اسکو گریبان سے دبوچا۔
"تم نے اسے چھوا؟ت۔۔تم نے اسے کیسے چھوا۔کام گیا بھاڑ میں۔تمہارے ہاتھ نے اسکی کمر کو چھوا کیسے؟تم نے میرے علاوہ کسی کو دیکھا ہی کیوں۔یہ سب تصویر والا سچ نہیں ہوگا مان لیتی ہوں۔تمہیں جانتی ہوں پر یو ہرٹ می۔میں ان تصویروں کو دیکھ کر مرا فیل کر رہی ہوں۔سچ بتاو میں بچہ نہیں دے سکی باقیوں کی طرح تمہیں تو دل اکتا گیا مجھ سے؟میں پسند نہیں رہی۔۔فارس والی غلطی کی سزا تم مجھے اب ایسے دے رہے ہو؟کہتے ہیں مرد،خود جتنی غلطیاں کر لے۔۔عورت کی زرا سی خطاء بھی کبھی نہیں بھولتا۔تم مجھے چھوڑ دیتے اگر اکتا گئے تھے،تم نے میری جان کیوں لی ہاں۔۔میں تمہارے ان ہونٹوں کو دوبارہ چھو نہیں سکوں گی اتنا تو طے ہے۔یہ تصویر میری آنکھوں میں کسی نوکیلے کانچ سے گڑھی ہے"
وہ روتی تڑپتی،ابراہیم کو بہت تکلیف سے گزار رہی تھی،خاص کر بچے کی بات پر۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔