Paras Wildflower's Man Urdu Novel Season 2 Episode 90 By S Merwa Mirza
"تم بلبلہ نہیں ہو عمائمہ۔انکی کوئی زندگی نہیں ہوتی جان"
حاتب نے آنکھیں ملاتے پیار سے سمجھایا۔
"میں رنگین تو ہوں ناں۔اور رنگوں کی زندگی،ہم انسانوں سے طویل ہی ہوتی ہے۔بشرطیہ انکی حفاظت کی جائے"
وہ ایسے جواب کو دے کر حاتب کو لاجواب کر گئی۔
"اور میں ان رنگوں کا ازل سے ابدر تک محافظ رہوں گا۔تم بہت ماہر ہوتی جا رہی ہو۔مجھے بے بی گرل دو میں تمہارے اس ٹیلنٹ کو سیریس لینے کا سوچ رہا ہوں۔"
عمائمہ اس بے بی گرل والی حاتب کی وش پر کینوس اٹھا کر سائیڈ رکھتے،حاتب سے کلرز بھی لے کر پرے رکھتی جلدی سے بازو حاتب کی گردن میں پرو گئی،وہ اسکے چہرے سے لگنے پر زرا فاصلہ بنائے دم سادھے اسے توجہ بخش گیا جو وہ اتنے قریب ہمیشہ چاہتی تھی۔
"میں آپکو پیار دے سکتی بس۔باقی سب اللہ کے ہاتھ ہے۔پیار دے دوں؟"
آواز جذبات سے بھاری تھی تو دوسری جانب ہمکتی ہوئی طلب۔
"تمہارا پیار میرے لمحے سنوار دیتا ہے"
ایسے اقرار وہ پاس کرتا تو اسکی سنہری آنکھیں جگمگانے لگتی تھیں۔
"اور میں؟"
وہ پیار اور اتراہٹ میں ساتھ گری۔
"تم نے میری پوری حیات سنوار دی ہے۔میں ہنستا ہوں،مسکراتا ہوں،سنہری آنکھوں کی ٹپ تک چمکتا ہوں تو بس تمہارے لیے عمائمہ۔تم میرا وہ حصہ ہو جسکے علیحدہ ہونے پر انسان کی موت ہو جاتی ہے"
اسکی ملائم جبین،دگنی ملائمت سے چومتے حاتب مغدام نے عمائمہ کا دل تیزی سے دھڑکا دیا۔
"کبھی علیحدہ نہیں ہوں گی۔میں آپکے ساتھ شہزادیوں والی زندگی جی رہی ہوں۔آج وعدہ کرتی ہوں کبھی ذندگی میں آپکے ساتھ جھونپڑی میں رہنا پڑا میں تب بھئ اتنی ہی خوش ملوں گی آپکو"
وہ ایسی بات پر جان بھی وارنے پر تیار تھا،یہ عمائمہ نے دل میں جان سی ڈالنے والی بات کہی تھی۔
"میری جان!اول تو میں ہنر مند پیدائشی امیر ہوں۔لیکن پھر بھی میرے کرتوت ٹھیک نہیں تو جھونپڑی والا ممکن بھی ہو سکتا ہے۔لیکن وہاں بھی تمہارے پیروں کے نیچے میرے ہاتھ ہوں گے اور سر کے نیچے یہ مضبوط سینہ۔تمہاری شہزادیوں والی زندگی یہ بندہ جیتے جی متاثر نہیں ہونے دے گا۔"
وہ وعدے نہیں کرتا تھا پھر بھی عمائمہ کا دل اتنے اعتبار میں مبتلا تھا کہ ہتھیلی میں اتر آنے کو مچلتا تھا۔
"آپکے کرتوتوں کے قربان میں"
لاڈ وہ بھی نہ سنبھالا جاتا آیا جس پر وہ حاتب کی بازووں میں بھرپور محصور ہوتی کھلکھلائی۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔
👇کمنٹ سیکشن میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو آج کی قسط کیسی لگی۔۔