Paras Wildflower's Man Urdu Novel Season 2 Episode 89 By S Merwa Mirza
"اس سے پہلے کہ آپ اس ٹیٹو کے بارے میں کچھ پوچھیں،ترکیہ کے سمندری باڈر سے غیر قانونی طور پر نکلتی شیپ آج رات پکڑی جائے گی اور اس کا سارا الزام آلائم مغدام انطالیہ کے امیر پر آئے گا۔اس سے زیادہ ہدایت بابا سرکار کا وفادار ہونے کے ناطے میں کچھ نہیں بتا سکتا۔آپ جان لے سکتے ہیں میری"
راسم کی انفارمیشن ایگل اور پارس کو جبڑے کسنے پر مجبور کر گئی،پارس نے ایک ہی جھٹکے سے راسم شاہ کی گردن اپنے مضبوط ہاتھ کے شکنجے میں لی،ان نیلی آنکھوں میں بے رحمی تھی اور چہرے پر سنگلاخ چٹانوں سی سختی۔
"سمیرا اور یحیی کہاں ہیں رونی؟شیپ گئی بھاڑ میں"
پارس کی پکڑ رونی جیسے مضبوط آدمی کے لیے بھی ناقابل برداشت تھی،اسکے چہرے پر لہو چھلکا۔
"م۔۔میں مستقبل میں آپکی بہت بڑی مدد کا و۔۔وعدہ کرتا ہوں پیراسائیٹ لیکن میں یہ ن۔۔نہیں بتا سکتا۔میری مجبوری ہے۔"
راسم کی بات آبیل اور پارس دونوں کو تھوڑا شانت کر گئی۔
"ک۔۔کیسی مدد؟"
پارس نے اسکی گردن دبوچتے سرد لہجے میں استفسار کیا۔
"و۔۔وہ مدد آپکے کسی بہت قریبی کو لے کر ہوگی۔میں ہدایت بابا سرکار کا وفادار اب بھی ہوں تو آپکو یقین کرنا ہوگا مجھ پر۔باقی ڈریگن کچھ وقت کے لیے کوئی مسئلہ نہیں کرے گا۔کم ازکم پانچ چھ ماہ وہ انڈر گراونڈ رہے گا"
پارس نے راسم کی گردن آزاد کی اور حقارت سے اس غدار کو پرے جھٹکا۔
"جانتے ہو ناں دھوکے کی کیا سزا دیتا ہوں؟"
پارس نے اسکی شکل غصے سے دیکھتے تنبیہی انداز میں باور کروایا۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔
👇کمنٹ سیکشن میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو آج کی قسط کیسی لگی۔۔