Paras Wildflower's Man Urdu Novel Season 2 Episode 86 By S Merwa Mirza
"ہارب کیا سوچے گا اسکی ممی اسکے بابا کو اتنا ٹف ٹائم دیتی ہے"
پارس کی نظر میٹرس پر نرم تکیوں کے بیچ سوئے ہارب پر پڑی تو جناب نے روشانے سے دھیان بھٹکایا۔
"اسے ابھی رونے،دودھ پینے اور ڈائپر گندے کرنے کے علاوہ ہوش نہیں۔"
وہ پارس کی گردن میں چھپی ناراض تھی پر جواب پورے ہوش میں دیا تبھی تو پارس کو مسکرانا پڑا۔
"اور تمہیں کیوں ہوش ہے پھر میری جان لینے کا۔۔۔اپنی حالت دیکھو روشانے اور حرکت دیکھو۔کھڑا تو تم سے ہوا نہیں جا رہا"
پارس نے اپنی گردن پر کیے گئے روشانے کے تشدد پر نچلا لپ دانتوں میں دیا کیونکہ یہ لڑکی لگ رہا تھا گردن نوچ جائے گی۔
"تبھی تو اپنی انرجی لے رہی ہوں آپ سے۔۔۔جائیں نہیں لیتی۔میں ہارب کو پاریاں کروں گی اب دیکھنا"
پارس کی شرٹ کے کالر کو ٹھیک کرے اپنی کارستانی چھپائے وہ اسکی بازو کھولے ناراضگی سے میٹرس کی طرف بڑھی تو پارس نے اسے ہارب کے پاس ہی بیٹھتے دیکھا،اس سے پہلے وہ اچھے بھلے سوئے ولن کو اٹھا کر جگاتی،پارس نے روشانے کا ہاتھ پکڑا اور اٹھا کر واپس اپنی بازو کے حصار میں لیا۔
"کیا چاہتی ہو؟"
پارس نے بیچ کا کوئی راہ چاہا۔
"آپکو مٹھی میں قید کرنا چاہتی ہوں"
وہ پارس کی نیلی آنکھوں میں جھانکے گہرے سانس کو لیتے بولی۔
"آل ریڈی کر چکی ہو،خود کے ہر حصے میں قید"
پارس نے اسکی گردن کے نچلی طرف سے ہاتھ داخل کرتے بالوں کو سمیٹا اور اسکی گردن سے کان کی لو تک محبت سے چومتے فاصلہ بنایا،وہ تھوڑی قائل لگنے لگی۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔
👇کمنٹ سیکشن میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو آج کی قسط کیسی لگی۔۔