Paras Wildflower's Man Urdu Novel Season 2 Episode 85 By S Merwa Mirza
"کس قدر نکمے ہیں یہ ہوسپٹل والے،کہا بھی تھا تمہارا درد کم ہونے سے پہلے ہوش نہ دلائیں تمہیں۔بچیں گے نہیں یہ مجھ سے"
پارس کی برہمی پر وہ زرا فاصلہ بناتی مسکرائی۔
"ان نکموں کے پاس میرے درد کا علاج نہیں ہے،وہ آپکے پاس ہے۔مجھے مما فرینڈلی ہارب تو اللہ کی مرضی کے بعد آپکے وسیلے سے ملا۔تو مجھے یہ کہنا ہے وہ آپ کے لیول کا پیارا فیل ہوا جب میرے پاس آیا"
وہ اسے دیکھنے لگا جو کافی فریش مسکرا رہی تھی ورنہ جس حالت میں پارس نے اسے اس جگہ سے اٹھایا،پارس کا اپنا دل پھٹ گیا تھا۔
"میں بلکل جیلس نہیں ہو رہا۔"
پارس نے اسکا ماتھا پھر بے حد پیار سے چوما،وہ دل سے مسکراتی پارس کے سارے ڈر نگل رہی تھی۔
"ہونا بھی نہیں،آپ نے دیکھا ہارب کو۔اسکی آنکھیں مجھ پر ہیں"
وہ ہارب کو مس کر رہی تھی کیونکہ بس پیدا ہونے کے بعد ایک بار ہی نرس لائی تھی ہارب کو لیکن روشانے تب غنودگی میں تھی۔
"دیکھا اور بہت سی پاریاں بھی کیں"
پارس نے اسکے بالوں کو نرمی سے سہلایا تو محترمہ جیلس ہوئیں۔
"میں جیلس ہو رہی ہوں"گال پھلائے اطلاع دی تو پارس ہنس کر پھر سے روشانے کو اپنے سینے لگا گیا۔
"مت ہو،میں پورا تمہارے لیے ہوں روشانے۔تمہارے اس درد بھرے ہر لمحے پر قربان۔جو تم نے اتنی ہمت سے سہا۔ابھی پین ہے؟سچ بتاو"
وہ تھوڑی گلے لگانے پر بے چین ہوئی تو پارس نے اسے آزاد کرتے اسکا نیڈل کی زد میں لپٹا ہاتھ پکڑ کر چوما۔
"بہت ہے میری جان لیکن آپ کو دیکھ کر فیل نہیں ہو رہا۔"
روشانے کے درد بھرے تاثرات پر پارس نے تکیہ اسکی بیک سے نکالتے اسے لٹایا اور زرا اس پر جھکا جو اپنے دونوں ہاتھوں میں پارس کا چہرہ بھرے مسکرائی۔
"تمہاری فیل پر۔۔"
پارس نے اسکے ہاتھوں کی ڈھیلی گرفت پر مزید اسکے چہرے پر جھکتے روشانے کے مسکراتے ہونٹوں کو.......
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔
👇کمنٹ سیکشن میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو آج کی قسط کیسی لگی۔۔