Urdu Novel Paras (Wildflower's Man) Season 1 Complete PDF By S Merwa Mirza Novels
Writer : S Merwa Mirza
Status: Complete PDF
Genre : Mature Theme, Mystery, Mafia, Revenge, Hate to Love, Romance, 16+, Mafia Revenge Based, Lost Child, Criminal Based.
"روشانے؟"
پارس کی زرا اونچی پکار پر وہ ڈر کر پلٹی اور بیسن کے سامنے جم کر گھبرائی سی پارس کو دیکھنے لگی جو اسکا گلابی چہرہ،پیلا محسوس کرتا اسکے پاس آ رکا۔
"تم ٹھیک ہو؟جواب نہیں دے رہی تھی،کیا تھک گئی ہو؟"
پارس نے اپنی اتنے سرد موسم کے باوجود گرم ہتھیلیوں کو روشانے کے چہرے کے دائیں بائیں جوڑتے اسکا چہرہ اوپر اٹھایا جسکی پلکوں پر پارس کے سوال کرنے پر نمی اٹک گئی۔
"پارس!"
وہ بس اتنا ہی کہہ سکی،اسکی سانسیں اٹکتے ہوئے بھیگ گئیں،پارس کو فکر کے ساتھ پریشانی گھیر رہی تھی۔
"کیوں دل دہلا رہی ہو،بتاو کیا بات ہے میری جان۔پریشان ہو رہا ہوں۔چہرہ پیلا کیوں پڑ رہا ہے تمہارا؟"
اس بار پارس کی آواز میں بھی خراش تھی،سوال کرتے وہ ڈرا لگ رہا تھا۔
"کیونکہ ک۔۔کچھ اور ریڈ ہو گیا ہے،وہ بھی دو بار"
روشانے نے ہچکی سی بھری،پارس نے ناسمجھی سے اسکی یہ اڑی ترچھی پہلیی سمجھنے کی کوشش کی پر کامیاب نہ ہوا۔
"کیا بول رہی ہو۔۔۔۔ویٹ!"
پارس کے چہرے کی رنگت بدلی اور تبھی روشانے اپنی جگہ سے ہٹی تو پارس کی نظر بیسن کے باول میں رکھی سٹرپ پر گئی جہاں دو ریڈ لائنز دیکھتے ہی پارس کی آنکھوں کے رنگ بھی بدلے۔
پارس نے بے اختیار روشانے کو واپس حصار میں بھرتے بے یقین نظروں سے دیکھا،ان نیلی آنکھوں کا بے یقین لمس،دنیا جہاں کے سارے اچانک آتے موسموں پر سبقت لے گیا،وہ اس حیرت کو خوشی میں بدلتا محسوس کرنے تک دم سادھے رہی۔
"وہ جس لڑکی کی موجودگی میری زندگی میں سکھ،سکون،آرام اور قرار کا سبب تھی،اب وہ پارس عیسی مغلانی کا نیا ورژن دنیا میں لا کر تباہی مچانے والی ہے۔ہاں وہ میرے لیے قہقہوں کا جہاں جنم دینے والی ہے"
وہ ناجانے کیسے آنسو روکے ہوئے تھی،لیکن جب پارس نے اسکو اپنے سینے لگاتے ماتھا چوم کر اسکے بخت سے ملوایا تو وہ مزید آنسو سنبھال نہ پاتی رو پڑی،اک نئے جہاں کو جنم دینا اسکے لیے جذبات کا سمندر بن چکا تھا۔