Paras Wildflower's Man Urdu Novel Episode 79 By S Merwa Mirza
"اچھا آپ ہسبنڈز جو مرضی حرکتیں کریں ہم بچاریوں کے ساتھ،ہم وائفز باتیں بھی نہ کریں۔۔یہ کہاں کا انصاف ہوا بھلا"
فوری وہ دنیا جہاں کی بیویوں کے حق میں لڑنے اتر آئی۔
"اللہ اللہ اب ایسی کونسی حرکتیں کر دیں ہم معصوموں نے۔کیوں الزام لگا رہی ہو۔تمہارا دل نہیں کانپ رہا ظالم جل پری"
ڈرامائی حیرانگی اور بیچارگی لیے پارس نے آہستہ سی سرگوشیانہ آواز میں احتجاج ہی شروع کر دیا،روشانے کے ہونٹوں کو شدید پیاری مسکراہٹ نے چھوا۔
"ناں۔۔۔زرا نہیں"
وہ ضدی انداز میں پارس کی دونوں رخسار مڑورے بولی تو جناب کو نئی شرارت سوجھی۔
"اچھا تو آج میری جل پری رومینس گائڈنس لے کر آئی ہے۔میری خیر نہیں دیکھائی دے رہی۔ایسا کرو تم روم میں جاو میں اپنی تھوڑی بچی کچی عزت سنبھالے یہیں کاوچ پر پڑ جاتا ہوں"
پارس نے جلدی سے بھاگنا چاہا جب روشانے نے بازو کی شرٹ سے دبوچتے اس ہوشیار آدمی کو پکڑے روکا۔
"کونسی بچی کچی عزت،مجھے کیوں پتا نہ چلا؟"
روشانے کو تشویشناک صورتحال کا سامنا تھا،پارس کو ہنسی تو آئی پر ابھی روشانے اتنے جان لیوا موڈ میں تھی کہ وہ ہنس کر یہ حسین مومنٹ بلکل سپائیل نہیں کرنا چاہتا ہے۔
"جان!کونے کنارے میں باقی ہوگی ناں تھوڑی بہت"
مسکینوں کی طرح خیال پیش کیا۔
"چلیں آئیں لوٹتی ہوں اسے بھی۔کوئی کونہ نہیں چھوڑوں گی۔"
بازو سے پکڑے گھسیٹا اور پارس تو ازل سے ایسا لٹنے کو تیار بیٹھا تھا۔
"تم کتنی بہادر ہو گئی ہو ناں۔مجھ سے زرا ڈر نہیں لگتا اب تمہیں"
پارس نے ساتھ ہی چلتے تعریف کی تو وہ گردن گما کر اپنے سارے دانت ایک ساتھ دیکھا گئی،ہاں پارس کی پر تپش نظروں کے سبب جان ہوا ضرور ہوئی۔
اس سے پہلے کہ کوئی جواب دیتی،بیک سائیڈ اپنے رنگ کرتے فون کی طرف دیکھنے لگی۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔
👇کمنٹ سیکشن میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو آج کی قسط کیسی لگی۔۔