Paras Wildflower's Man Urdu Novel Episode 60 By S Merwa Mirza
"تمہارا زخم بہتر لگ رہا ہے،میں لیٹ اور بیٹھ کر بور ہو گیا ہوں روشانے۔لنچ پر کہیں باہر چلیں۔آج میرا موڈ تمہارے ساتھ گھر پر رہنے کا بھی بن رہا ہے،ایف پی میں نہیں۔تمہارے لیے کچھ سپیشل کوکنگ کرنا چاہتا ہوں۔تھوڑا کوالٹی ٹائم"
پارس نے اسکے ماتھے پر ہلکے سے بینڈیج کو چھوئے ساتھ ہی اپنے آجکے دن کے پلین بتائے تو وہ خوشی خوشی اٹھ کھڑی ہوئی۔
"جو حکم آپکا۔چلیں لنچ بعد میں پہلے تھوڑی واک کرواتی ہوں آپکو۔"
وہ جیسے ابھی بھی سوئی سوئی لگ رہی تھی،پارس کھڑا ہوتے ہنسا۔
"منہ تو دھو لو۔چھ گھنٹے سو کر اٹھی ہو۔منہ میں ڈلٹو ڈلٹی کینڈل لائیٹ لنچ کر رہے ہوں گے"
پارس کے شرارت سے جتانے پر وہ ہوا میں اڑا گئی۔
"شیراں دے منہ دھلے ہوندے نے،اور ویسے بھی میں نے کونسا آپکو کس کرنی جو ہائی جین کی فکر پڑ گئی آپکو۔تھوڑی گندی روشانے بھی کبھی کبھی برداشت کر لیا کریں"
وہ اسکا ہاتھ پکڑے روم سے نکلی،پارس نے بمشکل قہقہہ روکا۔
"مجھے یہ گندی روشانے بھی،صاف روشانے جتنی پیاری ہے۔"
وہ اسکے کندھے سے لگتی ایسی حوصلہ افزائی پر اور شیر ہوئی۔
وہ دونوں لان میں آئے تو دن کے وقت بھی سیاہ بادلوں کا غبار آسمان کی وسعتوں تک پھیلا،آنکھوں کو ٹھنڈا ٹھنڈا خمار دے گیا،وہ پارس کا ہاتھ پکڑے چل رہی تھی،ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوا کے سبب اس نے اسکارف زرا ٹائیٹ کر لیا۔
"مجھے لگتا ہے تمہارے ہاتھ اور ساتھ دونوں میں شفاء ہے"
خاموشی توڑتے پارس نے اسکے ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں دبایا تھا۔
"تو لوٹ لیجئے"
وہ جلدی سے آنکھیں مٹکاتی ہنسی،پارس ٹھٹکا۔
"کسے۔؟تمہیں"
معصومیت کی انتہا لیے وہ پیراسائیٹ ہے،وہ یقین نہ کر سکی۔
"نہیں شفاء کو۔مجھے لوٹنے سے پہلے آپکو میری نیند،چین اور میرا قرار لوٹنا ہوگا۔ابھی آپ میں دم نہیں میرے سرتاج"
شاید یہ موسم اتنے اچھے نہ ہوتے اگر وہ ہنستی ہوئی اسے نہ دیکھتی۔ہائے!
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔
👇کمنٹ سیکشن میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو آج کی قسط کیسی لگی۔۔