Paras Wildflower's Man Urdu Novel Episode 75 By S Merwa Mirza
"میرے ساتھ کچھ کرتا تو میں اسکی ٹانگیں بھی چیڑ دیتی درمیان سے۔ہیلز کا غصہ تو بس میرے بالوں کو چھونے پر اتارا اس ابلیس پر۔کسی کی جرت نہیں پارس عیسی مغلانی کی ملکیت پر میلی نگاہ ڈالے۔میں ایسی آنکھیں نکالنا اچھے سے جانتی ہوں پر افسوس آپکو میں اپنی کمزوری لگی پارس"
وہ اختتام تک پھر دکھی ہو گئی۔
"تم میری مضبوطی ہو روشانے۔اب کیا بار بار جتا کر جان لو گی بے بی کی۔میں دوبارہ تمہیں اپنی کمزوری نہ سمجھوں گا نہ کہوں گا۔"
روشانے تو بے بی پر تھمی،یہ پہاڑ آدمی جسے خود کو بچہ کہتے خدا کا خوف نہ آیا تھا اسی پر دنگ تھی۔
"بے بی۔۔۔؟"
وہ دانت پیسے آئبرو اچکائے گھوری۔
"ہاں۔ہمارا بے بی آئے گا بہت جلد تمہاری اس سلم ٹمی میں اور تم غبارہ ہو جاو گی"
پارس کے آنکھیں پٹپٹانے پر روشانے نے غصے سے پارس کا گریبان دبوچا۔
"پارس۔۔میں کیا کہہ رہی ہوں اور آپ کیا۔۔۔۔اف میرے خدا۔۔پارس میں آپکی جان لے لوں گی"
وہ اس وقت زخمی شیرنی تھی اور پارس کو اسے منانا بس پنگے لے کر ہی سمجھ آ رہا تھا۔
"بے بی کا سوچ کر کتنی گدگدی ہوتی ہے ناں"
وہ لڑکی مزید غصہ قائم نہ رکھے پارس کے کیوٹ اکساتے تاثرات پر ہنس پڑی۔
"پ۔۔پارس"
وہ بے جان ہو جاتی اسکے گلے لگی تو پارس نے اسے پھر سے اپنے وجود میں مجذوب سا کیا۔
"میں تمہارے ہر درد پر قربان۔میں دوبارہ کبھی تمہیں اتنا بے بس نہیں ہونے دوں گا کہ تم اس قدر پاگل پن پر اتر آو۔میں بہت ڈر گیا تھا۔تمہیں میرے ہوتے کچھ نہیں ہو سکتا اس غرور کو لیے پھرتا ہوں جل پری۔اسے ٹوٹنے مت دینا۔"
وہ اسکے حصار میں سکون پا رہی تھی،پارس نے اسے خود سے الگ کیا،اسکے بالوں کو سہلاتے ماتھا چوما۔
"اوکے نہیں ٹوٹنے دوں گی۔پر کیا سچ میں وہ دو منحوس رکھے ہیں ناں میرے لیے؟"
وہ بچوں کی طرح یقین دہانی کرتے منمنائی تو پارس اپنی کلر مسکراہٹ لیے اسے دیکھنے لگا۔
"ہاں ناں۔میری جل پری بھسم کرے گی دونوں کو۔چس آئے گی میری وائلڈ فلاور کو۔۔۔۔"
وہ لاڈ کرتا اور پیارا لگ رہا تھا۔
"ویسے اتنے بال بھی قیامت لگ رہے ہیں بس ایک نقصان ہے اب میں منہ نہیں گھسا سکتا ان میں کیونکہ میرا منہ اب ان سے بڑا ہے تھوڑا"
پارس کی شرارتی سراہتی چھیڑ خانی پر اب وہ کیسے پیچھے رہتی۔
"تو کٹوا لیں ناں منہ تھوڑا"
روشانے کی چڑ پر وہ ہنستا اسکی گال سے اپنی کھردری گال زور سے رب کرے اور تپا گیا۔
"تم جلادن بن گئی ہو۔اتنا پیارا منہ کٹوانے کا مشورہ دیتے دل تو نہیں کانپا ہوگا تمہارا۔"
پارس نے آئبرو سکیڑتے شرم دلائی۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔
👇کمنٹ سیکشن میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو آج کی قسط کیسی لگی۔۔