Paras Wildflower's Man Urdu Novel Episode 74 By S Merwa Mirza
"عمائمہ!تم میری آنکھوں میں نہیں دیکھو گی تو میں دنیا نہیں دیکھوں گا"
وہ اس بار اسکے پاس بیٹھا،تینوں سزائیں حاتب کے لیے سولی پر لٹکنے سے زیادہ بری تھیں،سینے میں تیر کی طرح اتر گئی تھیں۔
"میں ب۔بہت پیار کرتی ہوں آپ سے حاتب۔۔۔لیکن وہ میرے بابا تھے۔جنکے لیے میں بچپن سے اتنا تڑپی ہوں جتنا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔جب م۔مما کی جگہ میرے ہر درد پر بی جان تڑپتی تھیں تو ہر اس لمحے میرا دل بابا کو پکارتا تھا۔میں ان ک۔۔کے ساتھ جینا چاہتی تھی۔ہنسنا چاہتی تھی۔جتنے وہ آ۔۔آپیا کو ملے۔مجھے بھی ملنے چاہیے تھے۔یہ چیٹنگ ہ۔۔ہے۔۔۔میرے ساتھ بہت بڑی چیٹنگ ہو گئی۔میں نہیں دیکھ سکتی اب آپکی آنکھوں میں۔میں آپکا نام نہیں پکار سکتی۔یہ ممکن نہیں رہا۔اٹس ریلی ہرٹنگ۔۔۔۔م۔۔میں بہت ان لکی ہوں۔۔۔مجھے سب چھوڑ جاتے ہیں"
وہ اسکے ہر جملے کو سہہ گیا پر آخری برداشت لائق نہ تھا،اسے اپنے سینے میں بساتے ایسی فضول گوئی سے روکا۔
"شش!تم ان لکی نہیں ہو۔دوبارہ ایسا مت کہنا۔تم مجھے یہ تینوں سزا دو لیکن ایسی بات دوبارہ تمہاری زبان پر نہ آئے"
وہ حاتب کے گرد بازو لپیٹتی آنسو بہاتی اسکی بات سن رہی تھی پر بہت تکلیف تھی کہ سمجھنے سے قاصر تھی۔
"بس آپ اور آپیا بچے ہیں میرے پاس۔اس سے پہلے م۔۔مجھ سے یہ دو بھی چھن جائیں۔اللہ کرے میں مر جاوں۔"
وہ بھینچی بھینچی سانس کھینچ کر وہ نگاہیں نیچی کیے بولی،آنکھیں آنسووں نے دھندلا دیں،جبکہ وہ ایسی بات خود کے لیے کیسے کر گئی یہ سوچ کر حاتب کی سنہری آنکھیں سرخی مائل ہو گئیں،گویا ضبط کئ طنابیں چھوٹنے والی تھیں۔حاتب نے اسکا چہرہ ٹھوری سے جبرا اوپر کرنا چاہا تو وہ بری طرح اسکا ہاتھ جھٹکے میٹرس پر اوندی جا گرتی چہرہ اپنی بازووں میں چھپا گئی۔
"ن۔۔نہیں دیکھنا مجھے آپکی طرف۔۔۔لیو می آلون پلیز"
جس اذیت اور دماغی دباو میں حاتب نے اسے ڈالا یہ اسکا ردعمل فطری تھا،اس لڑکی کا دل بہت بری طرح زخمی تھا کہ وہ سانس بھی لے رہی تو سینے میں درد کی ٹیس اٹھ رہی تھی۔
"میں مناوں تمہیں عمائمہ؟"
وہ اسکے میٹرس پر پھیلے بالوں میں انگلیاں پھیرتے اسکی طرف آزردگی سے جھکا،آواز میں لرزش اتر آئی تھی۔
"ن۔۔نو۔۔"
وہ اپنا درد بانٹنے کے حق میں ابھی نہیں تھی۔
حاتب نے اسے پوری قوت لگاتے پکڑ کر کروٹ بدوائے سیدھا کیا تو وہ اسے نہ دیکھنے کے لیے روتی ہوئی آنکھیں سختی سے میچ گئی،حاتب کے لیے یہ موت سے بدتر تھا۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔
👇کمنٹ سیکشن میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو آج کی قسط کیسی لگی۔۔