Paras Wildflower's Man Urdu Novel Episode 57 By S Merwa Mirza
"ایسی بات مما سے کروں گی تو شرم سے ہارٹ اٹیک آ جائے گا۔"
وہ اسکی طرف گھومی،لہجہ اب بھی بھیگا تھا۔
"میرے واقعی ابھی بن جاتے موڈ پر نہیں آئے گا اٹیک؟"
حاتب کی گہری گستاخ نگاہوں پر وہ گہرے سانس لیتی اسے گھوری،کیونکہ وہ ناصرف خطرناک لگ رہا تھا بلکہ دیکھائی بھی دے رہا تھا۔
"کیا بات ہے حاتب؟آپ موڈ کی آڑ میں کچھ چھپا رہے ہیں ناں۔"
حاتب جو اسے اور خود کو بہلا رہا تھا،ایسے سوال کی اس لڑکی سے توقع نہ تھی۔
"تمہیں کیسے پتا چلا؟"
حاتب حیران تھا،وہ بہت پاس ہونٹوں سے لگ کر مسکرائی،یا شاید اترائی تھی۔
"کیونکہ آپکی آنکھوں میں ابھی شرارت نہیں ہے،نہ کوئی وہ والا خمار ہے جو اس دن تھا۔دکھ ہے ان گولڈن آنکھوں کے چار سو۔میں ناسمجھ اور چھوٹی ہوں لیکن آنکھوں کے دکھ پہنچاننے کی بہت ٹرینگ ہے مجھے۔تو پلیز بتائیں۔کیا بات ہے۔بابا کے رویے پر آپ سیٹ ہیں کیا؟"
حاتب نے اسکے دونوں ہاتھوں کو گالوں سے لگتے محسوس کرے پھر اسکی براون آنکھوں میں دیکھا،وہ حاتب کی تکلیف آنکھوں سے جان لیتی اس کے لیے اور پیاری ہو گئی۔
"نہیں۔تمہارے بابا کے لیے۔اگر میں نہ لا سکا عمائمہ۔انھیں تمہارے لیے ڈھونڈ نہ سکا تو تم مجھے چھوڑ دو گی؟"
وہ کتنی دیر چھوڑ جانے والے سوال پر دوسرا سانس نہ لے سکی،آنکھیں دھندلا گئیں۔
"میں آپکے بنا نہیں رہ سکتی حاتب۔سب سے پہلے تو یہ بات مان لیں میری۔میں کیوں زندہ ہوں؟آپکو پتا تو ہے۔صرف آپکے لیے،اللہ کے حکم کے بعد آپکے وسیلے سے۔تو کچھ بھی ہو چھوڑوں گی تو نہیں۔رہی بات بابا کی تو آپ نہ ڈھونڈ سکے تو کوئی بات ن۔۔نہیں،میں اور آپیا ڈھونڈ لیں گے۔پلیز میری اس بے جا ڈیمانڈ پر آپ سیٹ مت ہوں۔میں نے آپ سے اک ریکویسٹ کی تھی،حکم نہیں دیا تھا کہ ماننا لازم ہے اور نہ ماننے پر سزا ہوگی۔میں بس اب آپ کے،آپیا کے اور بابا کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔میرا آپ تینوں کے سوا کوئی نہیں۔مجھے پتا ہوتا آپ کی آنکھیں اس پر ریڈ ہوں گی میں کبھی نہ کہتی۔پلیز آئی ایم سوری۔میں کان پکڑ۔۔۔"
اک اک اس لڑکی کے لبوں کو چھو کر نکلتا ملائم لفظ،حاتب مغدام کی ہچکولے کھاتی دنیا کو توازن دے گیا،اختتام تک جیسے وہ بچوں کی طرح کان پکڑنے لگی،بروقت حاتب نے اسکے ہاتھ پکڑے اور اسکے پیچھے لے جاتے باندھے،وہ نم آنکھوں والی،بھاری بھیگی سانسیں کھینچتی لڑکی بس حاتب کے منہ سے چند الفاظ کی متمنی تھی۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔