Urdu Novel "Dua E Ishq" Complete PDF By S Merwa Mirza Novels
Writer : S Merwa Mirza
Status: Complete PDF
Genre : Spiritual, Patriotic, Friendship Based, Cousin Based, Full of Suspense Love Romance And Deep Emotions .
محبوب نہیں تھا وہ ، قدیم داستانوں میں بتایا گیا آسیبی صحرا تھا جسکی جانب مڑ کر دیکھنے سے انسان پتھر ہو جاتا ہو۔
پتھر تو ہونا ہی تھا، سب رکنا واجب تھا، نکاح کے مقدس بندھن میں بندھ کر وہ اسے قبول کر چکی تھی اور وہ راہ عشق میں مقبول ٹھہر چکا تھا۔
وہ دو پرانی روحیں آن ملیں تھیں، جو جدید نہیں قدیم محبت کے دھاگوں سے جڑی تھیں۔
جنکی محبت ٹھنڈے لمس سے دل اور روح تک پرحدت گرمائش بہم پہنچاتی، ایک دوسرے کو چھو چکی تھی۔
جنکا احساس ایک دوسرے کو بانہوں میں بھر چکا تھا، جنکا مقدر ایک دوسرے کی پیشانی چوم چکا تھا۔
جنکی خوش بختی ایک دوجے کی سانسوں میں رچ بس گئی تھی، جنکا عشق ایک دوسرے کی نس نس میں جذب ہو چکا تھا۔
دیکھتے ہی دیکھتے مبین عارض سکندر کی "دعائے عشق" قبول ہو گئی تھی۔
"میری روح تمہیں پا کر اپنی کھوج مکمل کرتے ہی تاقیامت تک کسی اور کی چاہ سے دستبردار ہو گئی ہے نیلم! دل سے فقط دل لگی ہوتی ہے اور روح سے عشق کیا جاتا ہے جو اب سے مبین عارض سکندر تم سے کرنے کی سنگین ابتدا کرتا ہے"
سفید پردے، سرخ حجاب کے پار ابھرتا وہ روشن چہرہ تکتے ہوئے اس حسین شخص، دیوانے اور فاتح مبین عارض سکندر نے پہلا اظہار خود سے کیا تھا، اور اس اظہار کی آہٹ شہزادی کا بے قرار دل نہ سنتا ، ایسا کیسے ممکن تھا۔