Paras Wildflower's Man Urdu Novel Episode 49 By S Merwa Mirza
"یہ کیسا سوال ہے؟"
پارس کی نظریں روشانے کے چہرے کی کچھ خاص نفاست اور نرماہٹ پر تجسس سے دوڑیں۔
"آپکو پتا ہونا چاہیے"
ہاتھ سینے پر لپیٹ کر جتایا۔
"ہمارا ڈنر ارینجنڈ ہے جل پری۔اور بہت سپیشل ہے۔ہم وہ نائیٹ سٹے گفٹ پاس یوز نہیں کر رہے۔میں ہماری اتنی سپیشل نائیٹ کسی پبلک پلیس پر نہیں چاہتا"
روشانے کے بازو کھولتے پارس نے اسکے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے،وہ پلکیں جھپکاتی لبوں پر بکھری مسکراہٹ کے سنگ اسے تکنے لگی۔
"پ۔۔پھر؟"
ایکسائٹمنٹ سے روشانے کی جان جا رہی تھی۔
"پھر یہ کہ تمہیں خود چل کر دیکھنا ہوگا۔تم آل ریڈی بہت کیوٹ ہو۔یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی؟"
پارس نے اسکی شیپڈ بھنویں جب نوٹس کرے اپنی انگلی پھیری تو وہ چھینپ سی گئی۔
"کیوٹ نہیں لگنا تھا اس لیے(انکو کون بتائے میں ہاٹ لگنا چاہتی ہوں)"
روشانے نے ادھر ادھر نظریں گماتے بتایا اور آدھی بات منہ میں دبا لی،پارس نے اسکی ٹھوڑی پر ہاتھ کی گرفت بناتے اسکا چہرہ اوپر کرے اپنے چہرے تک لایا،اف ان دو کی نزدیکی نشہ آور تھی۔
"جو لگنا چاہتی تھی وہی لگ رہی ہو"
بھاری لہجے میں کہتے ہی پارس اسکی خوبصورت اسکارف سے باہر چھلکتی جبین چومتے جیسے مسکرایا،بس پارس کی اتنی سی بہکی مسکراہٹ ہی روشانے کا کام تمام کر گئی۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔