Paras Wildflower's Man Urdu Novel Episode 44 By S Merwa Mirza
"پارس کو دیر ہے۔پاردی صاحب کو تھوڑی جلدی ہے آبیل۔اگر آج پارس نہیں آرہا تو ہم کل پر رکھ لیتے ہیں؟"
آسیہ صاحبہ نے آخر رات کے سبب آبیل سے بات کی کیونکہ مہمان بھی اب بے چین ہو رہے تھے۔
"کل صبح پانچ بجے واپسی کی فلائیٹ ہے میری مما"
وہ آگے سے اپنی مجبوری کھول بیٹھا۔
"تو کر لیں ناں میرج موہنا۔اب تو میں بھی تھک گئی۔ہم پارس اور روشانے آپا کے آنے تک یونہی تیار رہیں گے پکا۔اور رنگز بھی انکے سامنے پہنیں گے"
آخر کو موہنی بھی ان دو کے پاس آرکی،پورا دن آبیل اس سے بھاگ رہا تھا پر اب فرار ممکن نہ تھا کیونکہ وہ اسکی ہونے والی تھی۔آبیل ہرگز رضامند نہ تھا مگر پریسٹ کی اجلت،اور گیسٹس کے آرام کے سبب آبیل مان گیا۔
انکی شادی چرچ کے بجائے گھر ہی کے خوبصورت لان میں ہوئی،رات کی گہرائی،ٹھنڈ اور خوبصورتی کے بیچ و بیچ۔
"اب سے آپ دونوں ہسبنڈ اینڈ وائف ہیں۔ایک دوسرے کو کس کر لیں"
بلیک اینڈ وائیٹ سوٹ میں آبیل بالکل بدلا اور جینٹل مین لگ رہا تھا جبکہ ونگ والے برائڈ ہیر کلپ کے ساتھ لائیٹ سا تیار موہنی بالکل سنو وائیٹ لگ رہی تھی۔
آبیل نے موہنی کے زرا قریب ہوتے اسکا چہرہ ہاتھوں میں بھرا تو وہ گھبرائی مگر جب اس نے موہنی کے ماتھے پر جھکتے لمس رکھا تو وہ آبیل کے ہاتھوں کو ہولڈ کرے مسکرائی اور موہنا کے دور ہونے سے پہلے ہی ہنستی ہوئی اس سے لپٹ گئی،آسیہ صاحبہ کی آنکھیں نم تھیں تو باقی پادری اور مہمان اس منظر پر خوش دیکھائی دیے۔
"یاھوو۔۔موہنا آپ میرے ہسبنڈ بن گئے۔آئی ایم سووو ہیپی۔موہنا یو لک سو ہنڈسم۔کاش آپ دیکھ سکتے ہم دو دنیا کا بیسٹ کپل لگ رہے ہیں۔بیسٹ کیوٹ کپل"
وہ اسے سنتے اسکے ساتھ مسکرایا تو دلکشی میں اضافہ ہوا،لیکن آج آبیل کے ہوش و حواس تو بنا کچھ دیکھے بھی جگہ پر دیکھائی نہیں دے رہے تھے،
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔