Paras Wildflower's Man Urdu Novel Episode 31 By S Merwa Mirza
"ابھی ساتھ نہیں جا سکتے۔تمہارے ساتھ ٹریول کا مزہ پرائیوٹ جیٹ میں آئے گا۔چلو یہ بچوں والا شیک ختم کرو۔کوفی یا چائے پیا کرو اب بڑی ہو گئی ہو"
شیک کی شان میں گستاخی پر روشانے نے سرد نگاہوں سے گھور کر پارس کو دیکھا جو سر پر ہیٹ پہنے گلے کی اور ماسک سرکائے ابھی بھی فون میں مصروف تھا۔
"آپ سے تو چھوٹی ہی رہوں گی جتنی بھی بڑی ہو جاوں۔اور یہ کوفی جو آپ پی رہے ہیں کالی یہ تو میں خودکشی کے لیے پیوں۔اوکے آئی ایم ڈن۔لٹس گو"
پارس نے اسے مسکراتی جتاتی نظروں سے دیکھتے کیش سے ہی پیمنٹ کی اور وہ لوگ کیفے سے نکل آئے،کیفے کے باہر جارج کی اہم ساتھی راگنی کے لوگ گھوم رہے تھے جن کا مقصد کوریا کی موت کا انتقام تھا،Dempyo کی حساس طاقتوں کو پارس عیسی مغلانی اور جیکب مارک کی کچھ غیر معمولی سرگرمیوں کی خبر ملی تھی،وہ لوگ تب سے محرک تھے۔
روشانے کی سمارٹ واچ گیجٹ پر ایک پرپل ائیر سٹرائک سگنل آیا جس پر اس نے فورا کال کنکٹ کی،دوسری طرف انسپیکٹر ہادی موجود تھا۔
"انسپکٹر ہادی؟پرپل سگنل کا مطلب سمجھائیں گے مجھے۔ارجنٹ؟"
روشانے نے ٹیکسٹ میسج کے تھرو ہادی سے انفارمیشن مانگی،جبکہ نظر اسکی آگے چلتے پارس پر تھی۔
"یس یاقوت میم!اسکا مطلب یہ ہے کے پارس سر کے خلاف ائیر بیس حملے کا متوقع سگنل بھیجا گیا ہے۔کیا کر سکتا ہوں ریلف کے لیے۔آرڈر پلیز"
وہ کمپوٹرائز سکرین پر سگنل کی لوکیشن ٹریک کرنے کے بیچ بولا،روشانے نے پارس کو دیکھتے گہری سانس بھری جو پارکنگ میں داخل ہو چکا تھا۔
"میزائل گن کے ساتھ کچھ ریسکیو ٹیم چاہیے۔میری لوکیشن پر ارسال کرو۔"
ہادی نے بریفنگ کاپی کرتے فریدون سر کو ارسال کی جس نے فورا اپروول دیا اور خود بھی کمپوٹرائز روم کی طرف آیا۔
"میزائل گن فائر کرنے والا تمام سٹاف ٹرینگ کلاس پر ہے۔آپ تو نہیں چلا سکیں گی۔میں آوں؟"
ہادی نے مزید پوچھا جس پر وہ پارس کی بازووں کو رشک سے تکتی مسکرائی۔
"جن بازووں کے خوف سے تھر تھر کانپ رہے تھے تم اور باقی۔وہ میرے ساتھ ہیں۔تمہیں جو کہا ہے وہ کرو۔جیسے ہی ہماری ٹیم ہمارے قریب پہنچے مجھے انفارم کرو۔"
روشانے نے کال ڈسکنٹ کی جبکہ فریدون بھی تب تک ہادی کے عقب میں پہنچے اسکی چئیر پر جھکا سکرین پر تمام لوکیشن دیکھنے لگا،پارس نے گردن موڑ کر روشانے کو دیکھا جو تیزی سے اسکی ہمقدم ہوئی۔
"اب فون پر میں بزی ہوں یا تم؟"
آئیبرو اچکا کر ڈانٹا گیا پر وہ کیا بتاتی ابھی مسکرا نہیں سکتی،بس جبرا سمائیل دینے کی کوشش میں پارس کو محتاط کر گئی۔
راگنی اس وقت اپنی گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی اپنے ٹارگٹ پر نظریں جمائے زہر خند مسکرائی۔
"ٹارگٹ اچیو باس"
ائیر فون کے تھرو جارج کو اطلاع دی گئی،گویا ان لوگوں کے ہاتھ Ndrangheta کی کمزوری لگنے والی تھی۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔