Paras Wildflower's Man Urdu Novel Episode 09 By S Merwa Mirza
"ا۔۔اس نے دو گولیاں ماریں۔۔۔۔۔دو"
روشانے کی آنکھوں میں آگ کے ساتھ تکلیف امڈی۔
فارس نے ہاتھ بڑھا کر اپنی جذباتی کوئین کی گال تھپکی۔
"کہا ناں۔اسکے دیے زخم بھر گئے۔اسے زخم دینا نہیں آتا۔وہ بھی تمہاری طرح اپنے بھائی کے بچھڑنے کے کرب سہہ کر جوان ہوا ہے۔اس سے نفرت مت کرنا کبھی روشانے۔"
بابا کی بات وہ ہرگز ماننے والی نہ تھی جبکہ بھائی پر پارس کی آنکھوں میں ان شعلے جیسی آنکھوں والے سے جڑی شناسائی غم اتار لائی،اب اسے سمجھ آئی کیوں اس نے حاتب کی طرف ہاتھ بڑھا دیا تھا۔
"میں اسے مار ڈالوں گی۔۔۔۔اگر آپکو کچھ ہوا۔"
روشانے کی ضد پہاڑ سی تھی۔
"ہدایت بابا۔اسے سمجھائیں۔یہ بددماغ ہونا افورڈ نہیں کر سکتی۔اسے اپنے بابا کے بعد فرض نبھانے ہیں"
وہ بابا کے گال پھلانے پر خود بھی منہ پھلا گئی،ہدایت بابا مسکرائے؛پارس بھی مسکرایا۔
"مجھے پارس دیں"
وہ لاڈ سے سر واپس بابا کے سینے پر رکھ گئی،فارس نے اسکے سر پر ہاتھ رکھے سر اٹھا کر ماتھا چوما۔
"جیب میں ہوگا دیکھو زرا"
بابا کے اس وقت بھی مزاق کرنے پر وہ چہرہ اوپر اٹھائے انکو گھوری،ہدایت بابا بھی ہنسے،باپ بیٹی کی یہ میٹھی تکرار حسین تھی۔
"اب جاو تم۔۔دوبارہ مت آنا۔میں نہیں چاہتا میرے دل کے ٹکرے پر میرے جیتے جی اور پارس کی غیر موجودگی میں آنچ آئے۔"
وہ بابا کے غم زدہ لہجے پر پھر سے آنسو بہانے لگی۔
"آپ مجھے گیٹ آوٹ کہہ رہے ہیں۔کتنا تڑپ تڑپ کر پہنچی ہوں۔جی بھر کر دیکھنے بھی نہیں دے رہے۔ظالم بابا ہیں۔۔۔۔ہمیشہ یہی کرتے ہیں۔مجھے جی بھر کر نہ پیار کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں۔دنیا ٹھیک کہتی تھی فارس سلطان ایک ظالم باپ ہے"
وہ ناراض ہو گئی،وہ اتنی پیاری روٹھتی ہے یہ پارس کے لیے اک اور خوبصورتی تسخیر کرنے سا تھا،اسے ارمان ہوا کے کاش یہ لڑکی ایسے اس سے بھی روٹھے اور وہ جان وار کر منائے تو بھی کم ہوتا۔
"میری جان بستی ہے تم میں روشانے۔لیکن ابھی تمہیں خود کی خود حفاظت کرنی ہے۔"
وہ بابا کے سمجھانے پر اٹھ بیٹھی اور اپنے آنسو پونجھے۔
"میں پھر آسکتی ہوں ناں بابا؟پلیز۔۔۔"
وہ منت کر اٹھی،پارس سے وہ اتنی مجبور دیکھی نہیں جا رہی تھی۔
"آجانا۔۔۔اور آ کر یونہی میرے دل سے لگ جانا۔میں نے تمہاری خوشبو مس کی"
وہ پھر سے بابا کی آنکھوں میں آنسو تکے ان کے سینے پر سر رکھے لپٹ کر ناجانے کتنی دیر روتی رہی کے ان تین کی آنکھیں روشانے کی تکلیف سے بھر گئیں۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔