Paras Wildflower's Man Urdu Novel Episode 26 By S Merwa Mirza
"تمہیں اپنا سارا وقت ہی دینا چاہتا ہوں عمائمہ تبھی رخصتی اپنے اور تمہارے ہر جسمانی اور ذہنی زخم کے بھر جانے کے بعد رکھی ہے۔تمہیں میری کمی محسوس نہ ہو اس کے لیے میں تمہارے ساتھ یونہی اپنا دن گزارنے آجاوں گا۔"
اسکے بکھرے بال انگلیوں کی پوروں سے گزار کر سنوارتے حاتب کے ہاتھ عمائمہ کی گردن کو چھو رہے تھے،نرم نازک جلد کی ملائمت محسوس کرتے ہاتھوں کی پوروں کا اترانا،اسکے ہونٹوں کو سلگا رہا تھا۔
"آپ کا میرے آس پاس ہونا مجھے بہت آرام دیتا ہے"
وہ اسے اپنے اتنے قریب کر چکا تھا کے اب دل ڈر رہا تھا کے اگر بیچ میں دوری یا بچھڑنا آگیا تو کہیں کسی ایک کی جان ضرور جائے گی۔
"مجھے محسوس ہوتا ہے وہ آرام۔توجہ اور محبت،بڑے بڑے امراض کا علاج ہے۔گو ابھی میں نے صرف توجہ دی ہے اور تمہارا یہ حال ہے۔جب محبت دوں گا پھر تو اپنے پہلو سے ہلنے بھی نہیں دو گی"
یہ سراسر عمائمہ کو گھبراہٹ میں مبتلا کرنے کی سازش تھی تاکہ حاتب کا جانا مشکل نہ ہو۔
"بائے۔۔۔"
وہ جلدی سے پلٹی پر حاتب نے اسکا دوپٹہ اپنی مٹھی میں دبوچ کر روکا،وہ اسکو لگتے جھٹکے پر رکی،جی چاہا آنچل کو وہیں چھوڑ کر بھاگ جائے پر ہائے یہ بے ایمان دل۔
"تمہیں پتا ہے۔تمہارا ہونا میرے نزدیک کیا ہے۔جیسے ایک حیا دار لڑکی کے لیے اسکا آنچل قیمتی ہوتا ہے۔"
اچانک اپنے عقب سے حاتب کے حصار پر اسے یوں لگا جیسے سانس بھری تو سانس چھوٹ جائے گی۔
"مجھے کبھی مت چھوڑنا آپ۔"
وہ جذبات کی قوت سے پڑتی مدھم آواز سمیت سرگوشی میں بولی۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔