Paras Wildflower's Man Urdu Novel Episode 3 By S Merwa Mirza
"کیا اچھا لگا مجھ میں سئیرا؟"
پارس نے اسکے ہاتھ کو بڑی تمیز سے جھٹکا کے وہ پارس کے مدھم سوال کی نرماہٹ پر اپنی تضخیک محسوس نہ کر سکی۔
"تمہارا دل"
سیئرا اسکی نیلی آنکھوں میں محبت سے جھانکی۔
"وہ میں نے اسکی حق دار کو بہت پہلے دے دیا۔میرے پاس شاطر دماغ اور اچھے پرکشش جسم کے سوا کچھ نہیں۔آئی تھنک اتنا کافی ہوگا تمہارے لیے؟"
پارس کے سرد لہجے نے سیئرا کو کسی برف کے تودے سا جما دیا۔
"تمہیں تو کبھی کسی لڑکی کے ساتھ نہیں دیکھا،نہ اب نہ پندرہ سال پہلے۔پھر کون لے گئی میرا چاہا ہوا دل پارس؟"
سیئرا کی آنکھوں میں جمع ہوتے آنسووں اور سوال میں ہلکورے لیتی جنونیت پر وہ سہولت سے نظریں چرا گیا۔
"ہماری شاید روحیں ایک ساتھ بنائی گئی ہوں،دنیا میں آنے سے پہلے ہی دل بدل گئے تھے۔اسکا میرے سینے میں ہے اور میرا اسکے۔سیئرا،تم بہت مکمل عورت ہوگی لیکن میں مکمل انسان نہیں ہوں،میرے خیال میں جسم میں دل اور جذبات کا نہ ہونا بہت بڑی بیماری ہے۔اور تم ایسا بیمار ڈیزرو نہیں کرتی"
پارس نے اپنی جانب سے بات ختم کر دی۔
"میں پیار کرتی ہوں تم سے،پندرہ سال ہو گئے۔خود کے قریب کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی۔کیا اس دن کے لیے کے تم اپنے دل کے لٹنے کی منادی کر کے میرا دل بھی کاٹ پھینکو۔نہیں پارس۔تمہیں اس سے اپنا دل واپس لے کر مجھے دینا ہوگا۔میں مر جاوں گی تمہارے بنا"
وہ اسکے لہجے کی توڑ پھوڑ پر آزردگی کا شکار تھا،ہاں سیئرا کے اس پر بہت احسان تھے پر پھر بھی وہ خود کو ان احسانوں کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتا تھا۔
"تمہارا مرنا ہی بہتر ہے پھر سیئرا،کیونکہ میری پوری دنیا اسکے قدموں میں بہت پہلے فنا ہو گئی تھی۔جیکب کو خود منع کر دو ورنہ پھر ہوتے خون خرابے کا میں بلکل ذمہ دار نہیں۔یہ مت سمجھنا کے اب میں جیکب کا ماتحت ہوں۔اب ہر کوئی پارس کا غلام ہے"
اپنی راہ سے اسے ہٹائے وہ جیکب کی طرف بڑھا تو سیئرا نے اپنے بے قابو آنسو کو پونجھا تھا،پلٹ کر گھومی جہاں وہ ڈیڈ کے ہمراہ کچھ لوگوں سے مل رہا تھا۔
👇آن لائن پڑھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔
Amazing Episode Merwa Mirza And Congratulations For Your Website.
ReplyDeleteThank You Very Much
Delete