Novel Name: Kak_Moya (Like Mine)
Writer: S Merwa Mirza
Status: Complete
Genre: Fun ,Family based, Cousin based, Sweet & Cute Love Stories, Moral values, Social Issues discuss in a very light & Sweet way. Possessive Hero based , Innocent & Strong Female lead , Funny , Romantic and Village based.
EPISODE SNEAK PEEKS
"مان گئے آپ؟"
وہ خوشی اور ڈر کی ملی جلی کیفیت کا شکار تھی۔
"اگر تم نے کسی کے لیے بھی مجھے زرا سا دوبارہ اگنور کیا میں ہمیشہ کے لیے تم سے دور چلا جاوں گا۔سن رہی ہو؟"
وہ اسکے اب تک برہمی سے سمجھانے پر روہانسی ہوئی،جو اس سے بس اک ہاں چاہتا تھا۔
"ہمیشہ دور جانے کی دھمکی دیں گے کیا؟سہہ نہیں سکتی خضر"
وہ سسک اٹھی،اسکا دل کٹ گیا تھا۔
"شش!روئی تو اچھا نہیں ہوگا۔۔۔۔"
وہ اسے بازووں میں ٹائیٹ جکڑتا تنبیہی گھورا کے رونا تو دور وہ سانس بھی روک گئی۔
"ت۔۔تو دور جانے کی دھمکی ک۔۔کیوں دی مجھے۔ابھی تو پاس آئی ہوں۔"
وہ بچوں کی طرح شکائیت کرے خضر کے روٹھے دل کو منا گئی۔
"کب آئی ہو پاس۔۔یہاں دل سے لگو پاس آکر،مجھے تمہارا اگنور کرنا برداشت نہیں ہے"
وہ اس پھدکتی لڑکی کو واپس اپنی طرف کھینچ گیا۔
"آپ اب بھی نہیں سمجھے کے یہ اگنور کرنا نہیں تھا خضر"
وہ اپنی جانب جمی خضر کی والہانہ نظروں سے گھبرائی سی منمنائی۔
"پھر یہ کیا تھا میری جان"
وہ دیوانگی میں ڈوبا بولا،مناہل کا دل اسکے اختیار سے نکلنے لگا۔
"اتنے قریب لا کر جان کہیں گے،پھر اگلوا لیں اب خود ہی"
وہ اتنی دلکشی اور مقابل کی دسترس کے سکھ کی زیادتی پر ہلکان ہو گئی۔
"وہ تم برداشت نہیں کر سکتی کپ کیک!کیونکہ آج میرے بہکنے پر کوئی جرمانہ نہیں ہے"
وہ اسے چھیڑتا ہوا آنکھ دبا گیا،وہ روہانسی ہوئی۔
"خضر"
مناہل کی لاڈ بھری پکار نے خضر کو سنجیدگی و بے خودی کی جانب دھکیلا۔